بھارت

بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کے باعث بھارت میں بینکنگ سروسز متاثر

نئی دہلی 28مارچ (کے ایم ایس )بھارت میں مرکزی تاجر یونینوں کی طرف سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان جوائنٹ فورم آف ٹریڈ یونینز نے کیا تھا۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی تھی تاکہ سرکاری شعبے کے بینکوں کی نجکاری کے حکومت کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ہرتال میںکوئلہ، اسٹیل، پٹرولیم، ٹیلی کام، ڈاک، انکم ٹیکس، کاپر اور انشورنس جیسے شعبے حصہ لے رہے ہیں۔آل انڈیا بینک ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ ہڑتال کا اثر مشرقی بھارت میں نمایاں ہے کیونکہ وہاں سرکاری شعبے کے بینکوں کی بہت سی شاخیں بند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button