مودی کا بھارت خواتین کیلئے انتہائی غیر محفوظ، 13 سالہ بچی کی اجتماعی عصمت دری
نئی دلی:
مودی کا بھارت خواتین کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔ ریاست اتر پردیش میں ایک نابالغ 13سالہ لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 13سالہ دلت لڑکی کو متھرا شہر میں چلتی ہوئی گاڑی میں تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ہندونوجوانوں نے بچی کو نشہ آور مشروب پلایا اور پھر اسے ایک وین میں ڈال کر شہر کے ویران علاقے لے گئے۔ نوجوانوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تاہم اببھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے ایک ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیاتھا جس کے خلاف بھارت بھر میں ڈاکٹروں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیاتھا۔مودی کے بھارت میں خواتین انتہائی غیرمحفوظ ہیں اورانسانوں کے بھیس میں بھیڑیے آزاد گھوم رہے ہیں۔ریپ کیپٹل کی شہرت رکھنے والے بھارت میں عورت ہونا ایک جرم ہے ۔