بھارت

بھارت: کسانوں کا کل یوم جمہوریہ کے روز ٹریکٹر مارچ ،16فروری کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

kisanنئی دلی:
بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) نے اپنے مطالبات کے حق میں کل بھارتی یو م جمہوریہ کے روز ٹریکٹر مارچ جبکہ 16فروری کوملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت بھر میں کسان کل26جنوری کو ٹریکٹر مارچ نکالیں گے جبکہ 16فروری کے روز کھیتوں میں کام بند رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ریلی اور ایک روز کی ہڑتال کے ذریعے حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ کسان اپنے مطالبا ت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ دکانداروں اور ٹرانسپوٹروں کو بھی چاہیے کہ وہ 16فروری کو ایک روز کیلئے اپنا کام ترک کر دیں اور اسطرح یہ ایک دن کسانوں اور مزدوروں کے نام ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ ہڑتال کے ذریعے منیمم سپورٹ پرائس(ایم ایس پی) ،روزگار، پنشن اور دیگر مسائل کو اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان مختلف مسائل سے دوچار ہیں ، بجلی کی مفت فراہمی کے اعلا ن کے باوجود انہیں بل دینا پڑرہا ہے ، کسانوں کو ڈیزل سمیت کھیتی باڑی کے مختلف آلات اور کھاد ، بیج وغیرہ پر رعایت فراہم کی جانی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button