مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی کے ساتھ بھارت کے غیر انسانی سلوک پر مبنی اینی میٹڈ ویڈیوجاری

اسلام آباد 10 ستمبر (کے ایم ایس)
جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی اور اسٹریٹجک ایڈوکیسی تنظیم کشمیر سیویٹاس (Kashmir Civitas) نے ایک اینی میٹڈویڈیو کے ذریعے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک اور بھارتی فورسز کی طرف سے ان کی میت کی بے حرمتی کی منظر کشی کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس ویڈیو میں بھارتی فورسز کی کارروائی کو سنگین جنگی جرم اور جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 17 کی براہ راست خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ویڈیو میں سید علی گیلانی کو ہر کشمیری کا ہیرو قرار دیا گیا ہے جنہوںنے کبھی بھی بھارتی مظالم کے سامنے ہار نہیں مانی ۔ویڈیو میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بزرگ حریت رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج نماز جمعہ کے بعد حیدر پورہ سرینگر میں سید علی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کریں ۔ مارچ کا مقصد بھارتی فورسز کی جانب سے بزرگ رہنماء کی میت کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button