مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام سے نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام سے پراسرار حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
26سالہ عادل احمد خان کی لاش ضلع کے علاقے گوڈر ہرپورہ میں ایک باغ سے برآمد ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں مقامی تھانے کو اطلاع دی، جسے بعد میں قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے عمومی طورپر ایسی ہلاکتوں کے پیچھے بھارتی فوج اور وی ڈی جی جیسی اس کی دہشت گرد ملیشیا ہوتی ہیں۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ عادل کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اتوار کے روز پلوامہ میں ایک بینک گارڈ کے قاتل کے طور پر پیش کرنے کے لیے قتل کیاہے تاکہ علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کئے جائیں اور جدوجہد آزادی کو بدنام کیا جا سکے۔