مقبوضہ جموں و کشمیر

شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ کر لیا

اسلام آباد 10 اپریل (کے ایم ایس) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن پہلے نئی دہلی کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح قومی ہم آہنگی ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ نئی کابینہ اپوزیشن رہنماو¿ں کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ میں ملک میں نئے دور کا آغاز کروں گا اور باہمی احترام کو فروغ دوں گا، ملک کی معیشت کو بہتر کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button