مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائی کورٹ نے 2کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردی
سرینگر 06نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بینچ نے فاروق احمد چوپان اور اشتیاق اعظم بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کی۔