خصوصی رپورٹمقبوضہ جموں و کشمیر

بھار ت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام بین الاقوامی قوانین،معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد 17اپریل (کے ایم ایس)بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور علاقے میں لوگ اپنے بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کاقانون (UAPA)جیسے کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میںافسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور مودی کی قیادت میں بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی شناخت چھیننے کے ایک حصے کے طور پر غیر مقامی لوگوں کو تیزی سے ڈومیسائل فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینا بین الاقوامی قانون اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ان کے حق خودارادیت سے روک رہا ہے اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے آمادہ نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو کشمیری عوام کے لیے زندہ جہنم بنا دیا ہے اور لاکھوں کشمیری عوام کی قسمت کو بھارت کی خواہشات پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی پر سزا ملنی چاہیے، اقوام متحدہ اخلاقی طور پر پابند ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں کردارادا کرے اور عالمی طاقتوں کو کشمیری عوام کی حالت زار پر آنکھیں بند کرنے کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button