مقبوضہ جموں و کشمیر

رام باغ جعلی مقابلے کے شہداء کی سرینگر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

cc4d5b22-5e37-4769-81bf-b40955c27973سرینگر 25 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینکڑوں لوگوں نے پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے نکل کر گزشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے نواں کدل میں سینکڑوں لوگوں نے شہید نوجوانوں مہران احمد، منظور احمد اور عرفات کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔غائبانہ نماز جنازہ کے بعد سوگواروں نے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف احتجاج کیا۔ بھارتی پولیس نے سوگواران پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
ادھر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اور غلام محمدسوگوارخاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے شہید مہران احمد کے گھر گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button