مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:سی آر پی ایف اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک کر بندوق چھیننے کی کوشش

سرینگر26 اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ریشی بازار میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر اس سے اس کی بندوق چھیننے کی کوشش کی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آور اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button