مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پولرائزیشن میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ تلنگانہ

حیدرآبادبھارت28 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو¿ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے لیے پولرائزیشن کا سہارا لے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چندر شیکھر راو¿ نے اپنی پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) ایک ایک اجلاس سے اپنے اختتامی خطاب میں مودی کو متنبہ کیا کہ انہیں لوگوں میں نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنا کھیل جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ قوم کے لیے ایک نیا ایجنڈا طے کرنے کے لیے ایک سپاہی کے طور پر کام کریں گے۔انہوںنے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ ایک ایسا شعبہ دکھائیں جہاں ان کے اقتدار کے قریباً پچھلے آٹھ سالوں میں کچھ ترقی ہوئی ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کریش ہو گئی ہے، معیشت ٹھیک نہیں چل رہی، مہنگائی بڑھ گئی ہے،اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، صرف ناکامیاں ہیں لیکن یہ دکھانے کے لیے کہ کچھ ہو رہا ہے، تقریریں ہوتی ہیں اور جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لوگوں کو پولرائز کیا جا رہا ہے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ فرقہ واریت کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button