مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیری نظربندوں کو نشانہ بنا رہی ہے، رپورٹ

اسلام آباد 30 اپریل (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کشمیری نظربندوں کو جاری آزادی کی تحریک کے تئیں عزم کو توڑنے کے لیے دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 40 سے زیادہ کشمیری نظربندوں کو حال ہی میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی جیلوں سے بھارتی ریاست اتر پردیش کی امبیڈکر نگر جیل میں منتقل کیا گیا ۔ بین الاقوامی قوانین بھارتی حکمرانوں کو قیدیوں کو ان جیلوں میں منتقل کرنے سے روکتے ہیں جو ان کی رہائش گاہوں اور خاندانوں سے دور ہوں۔ یہاں تک کہ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں بھی کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد کو ان کے گھروں کے قریب جیلوں میں رکھا جانا چاہیے۔ کشمیری قیدیوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنا مودی کی کشمیریوں کے خلاف مجرمانہ ذہنیت کا ثبوت ہے اور اس کا مقصد قیدیوں کے خاندانوں کو ذہنی اذیت اور مالی نقصان پہنچانا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ہزاروں کشمیری سیاسی قیدی مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو آزادی کے لیے ان کے عزم کو پست کرنے کے واحد مقصد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button