اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے : کل جماعتی حریت کانفرنس
امریکہ میں کانفرنس کے مقررین نے ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردارکیا
سرینگر 12 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارتی کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرکے دیرینہ تنازعہ کشمیر کوحل کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے 1947 میں بھارت کے جبری قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت اقوام متحدہ کے اس وعدے پر معطل کی تھی کہ انہیں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے حق خود ارادیت دیا جائے گا۔ بھارت نے بھی کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کیاتھا۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیاکہ اپنے وعدے پورے کرنے کے بجائے بھارتی حکومت نے دس لاکھ سے زائد فوجی تعینات کرکے مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاجو بدترین نسل کشی ، غیر قانونی نظربندیوں، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اوراملاک کی تباہی میں ملوث ہیں۔ 5 اگست 2019کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کی حیثیت ایک طرف رکھ کر علاقے کو بھارت میں ضم کرکے ظلم وبربریت کی تمام حدیں پارکرلیں۔
حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے شہید محمد اشرف صحرائی کے دوران حراست قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم کے بیان کا خیرمقدم کیاہے۔ اقوام متحدہ کے چار خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کے نام ایک خط میں سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی گرفتاری ، تشدد اور دوران حراست شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حریت رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر مزاحمتی رہنماو¿ں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
دریں اثناءسرینگرکے علاقے خانیار میں آج ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک سب انسپکٹر ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔ بھارتی فورسز اہلکاروںنے علاقے کو سیل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ گزشتہ ماہ 27اگست کو شوپیاں میں اپنی ہی بندوق کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بھارتی فوج کا میجر Mayank Vishnoi ادھمپور کے فوجی ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے گاﺅں بیروٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ترکی کی سعادت پارٹی کے چیئرمین Temel Karamollaolu نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی اور غلام محمد صفی کے نام ایک خط میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد اور نظریے سے وابستگی کو سراہا ۔
بھارت میں اتر پردیس پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ بیان پر آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند زبردستی چرچ میں گھس گئے اور عبادت کے وقت پادرری اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس سے بھارتی ریاست میںکشیدگی پھیل گئی ہے۔
ادھر واشنگٹن میں ایک کانفرنس میں مقررین نے بھارت میں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے سے پیدا ہونے والے خطرات سے دنیا کوخبردارکیا ہے۔ ڈاکٹر گیان پرکاش نے اپنی افتتاحی گفتگو میں ہندوتوا کو بد نظمی ، نفرت اور انتہا پسندی کا نظریہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت پر منعقد ہوئی ہے جب کسان ، مزدور ، خواتین ، دلت ، آدیواسی ، بہوجن اور مسلمان ہندو قوم پرستی کے منصوبے کی زد میں ہیں۔