مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت جدوجہد آزاد ی کشمیر کو دبانے کیلئے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے

اسلام آباد 26 اگست (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد حریت رہنمائوںاور کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے انہیں جعلی مقدمات میں ملوث کر کے گرفتارکررہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میںبڑی تعداد میں کشمیری طلباء اور نوجوانوںکو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک دیا ہے اور صحافیوںاور ایڈیٹروں کو اپنی ہدایات پر عمل کرنے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے بیانات شائع نہ کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنمائوںاورکارکنوںکو پولیس اسٹیشنوں میں طلب کر کے سادہ کاغذ پر ان سے دستخط کرائے جاتے ہیںاور ا ن کے خلاف ہتھیاروں کی برآمدگی کے جھوٹے مقدمات دائر کئے جاتے ہیں۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ آزادی پسند سرگرمیوں کو دبانے کیلئے پولیس حکام اوران کے مخبر بڑی حد تک بدعنوانی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر دہشت گردی کے جھوٹا الزام لگا کر انہیں قتل اور گرفتار کرلیاجاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو کشمیریوںکیلئے جہنم بنا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button