مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس حکومت جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحا ل کرانے کیلئے کوشاں ہے، سریندر چودھری
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کیساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوششاں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سریندر چودھری نے جموں میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاشی مسائل کو حل کرنے اورجموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹے کی پوری کوشش کی جائے گی۔