جموں

جموں:پانی و بجلی کی عدم فراہمی کےخلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

 

جموں 02مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی نے جموں میں بجلی اور پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سندیپ سنگھ چِب کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے بھگوتی نگر میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔سندیپ سنگھ نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جموں و کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ بجلی کی طلب کا صرف 50 فیصد پورا کرپارہی ہے جس کا بڑا حصہ ہسپتالوں، اہم آبپاشی اسٹیشنوں اور سرکاری عمارتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی پر صرف ہو رہا ہے اور عام آدمی کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال بہت خراب ہے، جہاں روزانہ چار سے چھ گھنٹے بجلی آئی ہے ۔
ادھر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے الزام لگایا کہ انتشاراور بے چینی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ صارفین کو مناسب بجلی اور پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جلد بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا اپنامطالبہ دہرایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button