جموںمظاہرے

کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مودی حکومت کی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں 19جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی نے تجاوزات کے نام پر کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مودی حکومت کی مہم کے خلاف جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ کو ان سیاسی رہنمائوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جنہوں نے زمینوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے اور لینڈ مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی لیڈروں کی ایک بڑی تعداد مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی طور پر زمینوں پر قابض ہے اور سرکاری خزانے سے پر تعیش سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پار ٹی نے ہمیشہ سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کی بات کی ہے لیکن بدقسمتی سے قابض حکام کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں نے مقبوضہ علاقے میں غریب کشمیریوں کی حالت زار کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ اراضی کے نئے قانون سے مقبوضہ علاقے میںغیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ادھرڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی قابض حکام کی جانب سے کشمیریوں کوانکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ زمینوں سے کشمیریوں کی بے دخلی کے حکم کو منسوخ کرے۔اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کو پارٹی کے جموں کے نائب صدر سباش گپتا اوردیگر رہنمائوں کی طرف سے ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button