جموں

کٹھوعہ:دھماکے میں بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی

جموں 30 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آج ایک دھماکے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے ہیرا نگرمیں بارڈر پولیس پوسٹ سانیال کے قریب ہوا ۔دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی جموں،سامبااورکٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سانیال کے پورے سرحدی گائوں کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکہ دستی بم سے کیاگیا یہ کوئی بم نصب کیاگیا تھا۔دھماکے کی آواز دور دیہات تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button