جموں پریس کلب میں منعقدہ امن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت
جموں21اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں پریس کلب میں ایک روزہ امن کانفرنس کامنعقد کی گئی جس میں متعدد سیاسی و سماجی کارکنان ، صحافیوں اور دانشوروں نے شرکت کی ۔
کانفرنس کے مقررین نے مقبوضة کشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کا اہتمام سی پی آئی اور سی پی ایم کی ایک ذیلی تنظیم پیس اینڈ سولیڈیرٹی آرگنائزیشن نے کیاتھا ۔کانفرنس کے مہان خصوصی جنرل سیکرٹری سی پی آئی مس انی راجہ اور عبدالعزیز پاشاتھے جبکہ مقررین میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور یونائٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم اور دیگر شامل تھے ۔ مقررین نے جموں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کے تمام سیاسی ، جمہوری اور معاشی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا اگرچہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اس نے جموں کشمیر کو ایک نوآبادیاتی میں تبدیل کر دیا ہے ۔جہاں عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب ہیں ۔ انہوں نے کہا مودی حکومت کشمیری عوام پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔مقررین نے کہا جموں وکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت کے بل پر نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا نا چاہیے۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میںآئی ڈی کھجوریہ، سبھاش مہتا، سکھدیو سنگھ، شیخ عبدالرحمان، جمیل کاظمی،گلزار احمد، آر کے کلسوٹرا ،ڈاکٹر شاہدہ اور ہری سنگھ شامل تھے ۔