جموں

کانگریس کا وادی چناب کے لوگوں کو درجہ فہرست قبیلہ قرار دینے کا مطالبہ

جموں02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ پورے چناب بیلٹ کے لوگوں کو درجہ فہرست قبیلے کا درجہ دیا جائے جو ان کا دیرینہ مطالبہ ہے۔
کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چناب پٹی کے لوگ سخت جغرافیائی اور موسمی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ مٹی کے تودے گرنا اس خطے میں ایک معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں، تعلیم اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ جو بنیادی ضروریات ہیں، اس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں خستہ حالی کا شکار ہیں اور لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چناب کی پوری پٹی میں رہنے والے لوگوں کو درجہ فہرست قبیلہ قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ حکام کی جانب سے امتیازی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی چناب کے لاکھوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو درجہ فہرست قبیلہ قرار دے کر فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے ان نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button