مقبوضہ جموں و کشمیر

قمر زمان کائرہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد 06 مئی (کے ایم ایس)
امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میںکہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی نام نہادکارروائیوں کی آڑ میں شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جموں وکشمیرکی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارتی سفاکانہ اقدامات سے کئی درجے زیادہ مضبوط ہے اورعالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرے اورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button