مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، فاروق رحمانی

cropped-farooq_rehmani-march-2013اسلام آباد 08 مئی (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ، یورپی یونین، شنگھائی تعاون کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اپنا فعال کردار بحال کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین، دوطرفہ اور بین الاقوامی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ثقافت اور آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنی نوآبادیاتی پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے تشکیل کردہ حد بندی کمیشن کی سفارشات کے ذریعے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کو محصور و مظلوم کشمیریوں پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں این آئی اے اور ایس آئی اے کشمیری نوجوانوں جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے استفسا ر کیا کیا کہ اگر کشمیری بھارت کے ساتھ ہیں تو ان کی ایک بڑی تعداد کو کیوں قید کیا گیا ہے، بھارتی فورسز جگہ جگہ چھاپے کیوں مار رہی ہیں اور نوجوانوں کو کیونکر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ بھارتی حکام کشمیری نظربندوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہے ہیں ۔محمد فاروق رحمانی نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے گھٹن زدہ خطے کا دورہ کریں، سیاست دانوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں، جیلوں اور بدنام زمانہ تفتیشی مراکز میں سیاست دانوں اور کارکنوں کو دیکھیں اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران بندوقوں، گولیوں کے زور پر جموں و کشمیر پر حکومت کر رہے ہیں اور جدید ترین اسلحے سے لیس تقریباً 10 لاکھ بھارتی فورسز اہلکار مظلوم کشمیریوں کو بے انتہا چیرہ دستیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button