مقبوضہ جموں و کشمیر

سلامتی کونسل حلقہ بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کیخلاف بھارت کے مذموم منصوبے کا نوٹس لے،بلاول بھٹو

اسلام آباد 11 مئی (کے ایم ایس)
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی نمائندگی کا تناسب کم کرنے کے مذموم منصوبے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت کو یاد دلائے کہ جموں وکشمیر عالمی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدام سے گریز کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق صاف شفاف استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلا ف ورزیوں کواجاگر کیا اور بھارت کی ان کوششوں کی جانب خصوصی توجہ دلائی جس کا مقصد کشمیری آبادی کو مزید بے اختیار کرنا اور آبادی کے تناسب کو تبدیل اورتقسیم کرنا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ اس کوشش کا مقصد علاقے میں ایک اورکٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے جو بی بے پی آرایس ایس گٹھ جوڑ کا منصوبہ ہے اور ہندو توا نظریے کے مطابق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button