مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: جنگل میں آتشزدگی کی وجہ سے بارودی سرنگیں پھٹ پڑیں

جموں 18 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع جنگل میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک آٹھنے کی وجہ سے بارودی سرنگیں پھٹ گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں جنگلاتی علاقے میں خشک جھاڑیوں سے شروع ہونے والی آگ کے باعث کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔بھارتی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آتشزدگی کیوجہ سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ نصب کچھ حفاظتی آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا جموں میں بھارتی پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے جنہوں نے پونچھ میں ایک سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی نے بھارتی فورسز اور ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کے خلاف تمام کالے قوانین استعمال کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button