مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مختلف واقعات میں 2بھارتی فوجی ہلاک، دو خواتین سمیت3 افراد جاںبحق

سرینگر23مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں دو بھارتی فوجیوں ہلاک اور دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکارریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے اور ایک پیراملٹری اہلکار جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
دریں اثناء رام بن اور بارہمولہ اضلاع میں دو مختلف سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افرادجاں بحق اور 7دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button