مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندوتوا تنظیمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہیں

 

نئی دہلی13 فروری (کے ایم ایس) ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شرپسندوں نے ریاست گجرات میں مارچ کیا اور سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی حمایت کرنے والی کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرا دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زعفرانی اسکارف پہنے مظاہرین ”کشمیر ہمارا ہے“ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی حمایت میں یہ پیغامات گزشتہ ہفتے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پاکستانی شاخوں Hyundai Motor، Kia Motors اور فاسٹ فوڈ چینز Domino’s Pizza، Yum Brand Inc’s Pizza Hut اور KFC کی طرف سے پوسٹ کیے گئے تھے جو بھارت میں بھی کام کرتی ہیں۔ انہوںنے کشمیریوں کی حمایت میں اپنے یہ پیغامات 5 فروری کو پاکستان کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے تھے جس پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین تلملا اٹھے تھے۔ وشوا ہندو پریشد کے رہنما دنیش ناودیا جو گجرات کے شہر سورت میں احتجاج کا حصہ تھے نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے والی یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button