مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیرسے متعلق ترک صدر کے بیان کا خیرمقدم

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکیہ کو آزادی، امن اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حقیقی علمبردار قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر اردوان نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ترک صدر نے جنوبی ایشیا میں کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میںمسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ترک صدر کے خطاب کو کشمیری عوام کی امنگوں کا حقیقی عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے عالمی فورمز پر مسلسل مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے اور اس کے جلد حل کے لیے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام صدر رجب طیب اردوان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ حریت ترجمان نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیری عوام کی سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے اس کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نوٹس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیے جانے والے جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اسی وقت ختم ہوگی جب اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں استصواب رائے کرانے سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ کشمیری عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button