عالمی برادری بھارت کو یاسین ملک کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے ،مشعال ملک
اسلام آباد23مئی (کے ایم ایس)
پیس اینڈ کلچرپارٹی کی چیئرپرسن اور غیر قانونی نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ یاسین ملک کیس میںبھارت کو قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ ساڑھے تین سال سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی کہا کہ وہ یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے مشعال ملک کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں بالخصوص حریت رہنما یاسین ملک کوانکے حقوق دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جا سکتا ہے تو یاسین ملک کے کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر غور کیوں نہیں کیا جا سکتا۔