مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے،کشمیری صحافیوں کا عزم
راولپنڈی 17مارچ (کے ایم ایس)
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم کشمیری صحافیوں نے کہاہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد اشرف وانی کی طرف سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر راولپنڈی میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے کرتے ہوئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر کشمیری عوام کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ اشرف وانی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعے کی میڈیا کوریج کے صحافتی تجزیے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تقریب کے اختتام پرمقبوضہ کشمیر کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔