مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کردیے
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج سرینگر اور پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے واہی بگ میں اسی طرح کی کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ادھر جمعہ کے روزسرینگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر ایک 27 سالہ نوجوان فیروز احمد ملہ ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔