مسلم گروپ کا جھار کھنڈ سے راجیہ سبھا کا ایک مسلمان رکن منتخب کرانے کا مطالبہ
رانچی27مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ایک مسلم گروپ ادارہ شریعت جھارکھنڈ نے سیاسی جماعتوں سے ایک مسلمان امیدوار کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کا رکن منتخب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ گروپ نے یہ مطالبہ رانچی کے مدھوبن بازار میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا جس میں گروپ کے رہنمائوں اور اراکین کے علاوہ مقامی مسلم علما نے شرکت کی۔گروپ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے کے باوجود ریاست کی سیکولر جماعتوں نے ابھی تک کسی مسلم امیدوار کو راجیہ سبھا کا رکن منتخب نہیں کرایا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کی دونشستوں پر انتخاب10جون کوہوں گے ۔یہ نشستیں جھاڑ کھنڈ کی ریاست بہارسے علیحدگی سے قبل منتخب ہونے والے راجیہ سبھا کے ارکان مختار عباس نقوی اور مہیش پودارکی ایوان بالا کی مدت 7 جون کومکمل ہونے کی وجہ سے خالی ہو رہی ہے۔