مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض حکام 20ہزار سے زائدبلٹ پروف جیکٹس، ہیڈ گیئرزخرید رہے ہیں

سرینگر12 اپریل (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو مزید مضبوط کرنے اور بے بس کشمیریوں کو دبانے کے لئے پیراملٹری فورسز اورپولیس کے لئے 20 ہزار سے زائد بلٹ پروف جیکٹس اور ہیڈ گیئرز خریدرہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر نے حال ہی میں بلٹ پروف جیکٹس، ہیڈ گیئرز ، گاڑیوں، عینکوںاور پوڈیمز سمیت مختلف اشیاء کی خریداری کے لیے چھ ای ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے 11,900بلٹ پروف ہیڈ گیئرز اور 8,200چھوٹے، درمیانے اور بڑے سائز کے جیکٹس خریدنے کے لیے ای ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ11,900بلٹ پروف ہیڈ گیئرز میں سے 4,900پولیس کو اور 7,000 پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کو دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی پولیس نے 20بلٹ پروف پوڈیمز، 281بلٹ پروف عینکیں، 2بلٹ پروف اسکارپیو گاڑیاں اور 15بلٹ پروف نشانہ باز گاڑیاں خریدنے کے لیے بھی ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button