برطانیہ :تارکین وطن کشمیریوں کا یاسین ملک کی بھارتی جیل سے رہائی کے لیے مظاہرہ
برمنگھم 28 مئی (کے ایم ایس) برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں نے بھارتی عدالت کیطرف سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کو فوری طور پر واپس لینے اور انکی رہائی کے لیے کئی شہروں میںزبردست مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہروں کی کال تحریک کشمیر برطانیہ نے دی تھی ۔ تنظیم کے صدر فہیم کیانی نے برمنگھم میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر لوگ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کے سفاکانہ ہتھکنڈوں سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے۔انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔
آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ فضل احمد قادری نے ڈربی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جموںوکشمیر کو غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تحریک کشمیر ڈنڈی سکاٹ لینڈ کے صدر چودھری فخر اقبال نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کشمیر کی جاری تحریک آزادی کے مشعل راہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنماو¿ں قمر عباس، چوہدری اکرام الحق، یحییٰ اختر، طلعت بصیر، شبیر حسین اور خواجہ محمد سلیمان نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن گروپوں کو کشمیری سیاسی نظر بندوں کی رہائی کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے نظر بندوں کے معاملے کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ساتھ موثر طریقے سے اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی رہائی کے لیے بھارت دباو¿ ڈالا جا سکے۔