مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے سوپور میں حریت رہنما کو گرفتار کر لیا

سری نگر 04 نومبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوپور قصبے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی کو گرفتار کر لیا۔

جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ مولوی بشیر احمد عرفانی کو گزشتہ روز سوپور میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا ۔ترجمان نے مولوی بشیر احمد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیری گرفتاریوں سے مرعوب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر اپنی فوجی طاقت کی پالیسی سے گریز کرے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button