بھارت

کرناٹک:کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر سیاہی پھینکی گئی

بنگلورو30مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کسان تحریک کے رہنما راکیش ٹکیت پرپریس کلب میں ایک تقریب کے دوران سیاہی پھینکی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں نے بنگلورو پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران راکیش ٹکیت کے چہرے پر اس وقت سیاہی پھینکی جب وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس واقعے کے بعد ہال میں افراتفری اور بھگڈر مچ گئی ۔راکیش ٹکیت نے منسوخ شدہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف اسٹنگ آپریشن کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس بلائی تھی ۔ یہ اسٹنگ آپریشن کرناٹک کے ایک کسان لیڈر کو مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرنے سے متعلق تھا ۔سیاہی پھینکے جانے کے بعد کسان لیڈر ٹکیت نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر انہیں مناسب سیکورٹی فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ انہیں مقامی پولیس کی کی طرف سے کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے اور ان پر حملہ بی جے پی حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button