بھارت

جھارکھنڈ : ہندوتوابلوائیوں کے وحشیانہ تشدد سے ایک مسلم نوجوان ہلاک

istockphoto-1481911104-612x612
 

رانچی:
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک 22سالہ مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمیع اللہ شیخ نامی مسلم نوجوان کو ریاست کے ضلع پاکور کے گائوں جوگی گڑیا میں ہندوتواتنظیموں آر ایس ایس،بی جے پی ، وشوا ہندو پرید ، بجرنگ دل اور شیو سہنا کے غنڈوں نے تشدد کرکے قتل کیا ہے ۔سمیع اللہ کی لاش گائوں کے باہر سے ملی ہے جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوتوا غنڈوں کے ایک گروپ نے سمیع اللہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر چلے گئے ۔ شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کا بیٹا پولیس کے موقع پر پہنچے تک زندہ تھا تاہم وہ پولیس اسٹیشن لے جاتے ہوئے راستے میں چل بسا ۔ علاقے کے ایس ایچ او سنجیو کمار کے مطابق سمیع اللہ شیخ کو لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کیاگیا ہے اور اسکے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات موجود تھے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button