بھارت

مودی حکومت وہ معاہدے منسوخ کرے جن پر کشمیری پنڈتوں کو دستخط کرنے پر مجبور کیاگیا:کیجریوال

نئی دہلی 06جون(کے ایم ایس)بھارت میںدہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں حالات کو سنبھالنے میں ناکام رہی اور مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کرے جن پر وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت کشمیری پنڈتوں کو دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا تھا اورجن کے تحت پنڈت کشمیر سے باہر کام نہیں کر سکتے۔
کیجریوال نے یہ بات نئی دہلی کے جنتر منتر پرعام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو مقبوضہ علاقے میں مارے جانے والوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں جس طرح سے تشدد پھیل رہا ہے اس سے پورا بھارت پریشان ہے اور وہاں کی موجودہ صورت حال پر شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر میں کوئی قتل ہوتا ہے ، بھارتی وزیر داخلہ اعلیٰ سطح کااجلاس بلاتے ہیں جوایک مذاق ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے ہر ایک باشندے کو یقین دلایا کہ عام آدمی پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ان کے گھروں میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button