بھارت

اترپردیش: بی جے پی حکومت نے مساجد سے لاﺅڈ سپیکر اتارنا شروع کردیے

لکھنو16مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندو توا حکومت نے ماہ رمضان سے قبل مساجد سے لاﺅڈ سپیکر اتارنے کا مذموم عمل شروع کر دیا ہے۔
ریاستی اقلیتی کمیشن نے ایک بیان کہا ہے کہ مساجد سے وہ لاو¿ڈ اسپیکرس کو بھی نکالے جا رہے ہیں جو قوانین کے مطابق نصب کئے گئے ہیں۔ کمیشن کے صدرنشین اشفاق سیفی نے کہا کہ انہیں مساجد کو لاﺅڈ سپیکروں سے محروم کرنے کے حوالے سے بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں ۔اشفاق سیفی نے کہا کہ انہوں نے یوپی کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ دہ لاو¿ڈ اسپیکر نہ نکالے جائیں جو قانون کے مطابق نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آدیتہ ناتھ یوگی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی ریاستی حکومت نے لاو¿ڈ اسپیکروں کے خلاف ایک باقاعدہ مہم چلائی تھی۔ اس مہم کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دسمبر 2017 میں ریاستی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ مذہبی مقامات پر صوتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے قواعد نافذ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button