بھارت

خواجہ غریب نوازکے بارے میں بی جے پی رکن اسمبلی کی توہین آمیز گفتگو، مقدمہ درج

حیدرآباد07جون (کے ایم ایس) بھارت میں جب سے نریندر مودی کی فسطائی حکومت برسراقتدارآئی ہے ،انتہا پسند ہندو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ابھی بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات سے مسلمانوں میں پایاجانے والا غم وغصہ ٹھنڈا بھی نہیں ہواتھا کہ حیدر آباد میں بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے خواجہ غریب نواز کے بارے میں توہین آمیز بیا ن دے دیا۔توہین آمیز بیان دینے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر رکن اسمبلی کے خلاف کنچن باغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میںخواجہ غریب نواز کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی ہے جس پرپولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 295Aکے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کے بعد حیدرآبادشہر کے ممتاز علماء اور مشائخ پر مشتمل متحدہ مجلس مشائخ کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر سائوتھ زون پی سائی چیتنیا سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اوررکن اسمبلی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button