بھارت
بھارت: رمضان کی آمد ،بی جے پی حکومت نے مساجد سے لاﺅڈ سپیکر اتارنا شروع کردیے
لکھنو18مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ساتھ مساجد میں لگے سپیکروں کے خلاف اپنی مذموم تیز کر دی ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے مساجد سے لاﺅڈ سپیکر اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے ایک بیان کہا ہے کہ مساجد سے وہ لاو¿ڈ اسپیکرسبھی نکالے جا رہے ہیں جو قانون کے مطابق نصب کئے گئے ہیں۔
اقلیتی کمیشن کے صدرنشین اشفاق سیفی نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں مساجد کو لاﺅڈ سپیکروں سے محروم کرنے کے حوالے سے بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ سیفی نے کہا کہ انہوں نے یوپی کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ دہ لاو¿ڈ اسپیکر نہ نکالے جائیں جو قانون کے مطابق نصب کیے گئے ہیں۔