بھارت : یوپی میں بھارتی فوجی اور اس کے دوستوں نے کالج طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
مظفر نگر 7 0مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فوج کے ایک اہلکاراور اس کے چار دوستوں نے ایک 22 سالہ پوسٹ گریجویٹ کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزموں نے ریاست کے علاقے مظفر نگر میں 22 سالہ ایم اے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو کالج سے گھر چھوڑنے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا اور 48 گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزموں میں شامل24 سالہ بھارتی فوجی 2020 میں بھارتی فوج میں بھرتی ہواہے اور اس وقت ریاست کے علاقے فتح گڑھ میں تعینات ہے۔ متعلقہ علاقے کھٹولی کے ایس ایچ او دھرمیندر کمار نے بتایا کہ طالبہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ اسے تقریباً 48 گھنٹے تک ایک کمرے میں قید رکھا گیا جہاں مذکورہ فوجی اہلکاراور اس کے چار دوستوں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ وہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور کھٹولی پہنچی۔ مذکورہ طالبہ کی شکایت پر پانچ لوگوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایس ایچ او نے بتایاکہ طالبہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ کالج کی طالبہ نے اپنی شکایت میںکہا کہ جب اس نے مزاحمت کی تو ملزموں نے اسے تشدد کانشانہ بنایا، کمرے میں بند کر دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔