مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی کی خاطر کمیٹی تشکیل

برمنگھم12جون (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی کرے گی جنہیں گزشتہ ماہ ایک بھارتی عدالت نے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر طارق محمود ، بیرسٹر کرامت ، بیرسٹر حسنات ، بیرسٹر حفیظ ، بیرسٹر اسد اور آئرلینڈ سے بیرسٹر عمران خورشید سمیت وکلاء کی ایک ٹیم پر مشتمل کمیٹی اس معاملے پر مزید مشورے کے لئے برطانیہ اور بھارت میں قانونی ماہرین سے بھی رجوع کرے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے برمنگھم میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قانونی ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے کے خیال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 1960 کی دہائی میں جب شیخ محمد عبداللہ جیل میں تھے ، اس وقت میرے والد چوہدری نور حسین نے جیل سے ان کی رہائی کے لئے لیبر پارٹی کے ممتازرہنما مائیکل فٹ کے بھائی ڈنگل فٹ کی خدمات حاصل کی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈنگل فٹ نے شیخ عبداللہ کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ کمیٹی جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جلد رہائی کے لیے بھی ایسا ہی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی یاسین ملک تک رسائی کے لیے بھارتی حکومت سے رجوع کرے گی تاکہ ان کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button