مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے اور ای ڈی بی جے پی کی اتحادیوں کی طرح کام کر رہی ہیں،محبوبہ مفتی

سرینگر13جون (کے ایم ایس)
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ اوردیگر ایجنسیاں بی جے پی کے اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایجنسیاں بی جے پی کے اتحادیوں کی طرح کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت کو سیکولر کہا جاتا تھا لیکن آج بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کو برباد کر دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پورے بھارت کو فرقہ واریت کی نظر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ سب کچھ خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے اور میڈیا بھی بی جے پی کاراگ الاپ رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کا گستاخانہ بیان ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ تھاجس کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کے قتل کے واقعات سے توجہ ہٹانا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی عزت کیلئے بندوق کا انتخاب کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button