بھارت

نبی آخر الزمان ۖ کے بارے میں توہین آمیز بیان پر ٹائمز نائو کی اینکر کیخلاف بھی مقدمہ درج

نئی دلی 14 جون (کے ایم ایس)
مہاراشٹر پولیس نے بھارتی نیوز چینل ٹائمز نائو کی اینکر نویکا کمار پر بھی مذہبی جذبات بڑھکانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس نے ان کے خلاف کمارزپرائم ٹائم نیوز شو میں ہندوتوا سیاست دان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلام ۖسے متعلق توہین آمیز بیان کے تین ہفتے بعدمقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر کے نانل پیٹ پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ ایک مسلم رہنماء کی شکایت پر درج کیاگیا ہے ۔نیوز لانڈری کی خبر کے مطابق ایف آئی آر میں نوپور شرما کا نام بھی شامل کیاگیاہے، جس کی گستاخانہ بیان کے بعد بی جے پی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔ چینل نے اس سے قبل یہ کہتے ہوئے کہ ہم اپنے مباحثوں کے شرکا سے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور ساتھی پینلسٹ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہ کرنے کی تاکید کرتے ہیں،خود کو نوپورشرما کے توہین آمیز اور گستاخانہ بیان سے خود کو دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ناویکا کمار کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے اس طرح کے پروگرام کرنے پر تنقید کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button