گیان واپی مسجد معاملہ: عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی مسلم فریق کی درخواست مسترد کر دی
وارانسی اترپردیش 22 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی کی ایک عدالت نے گیان واپی مسجد مقدمے کی سماعت سے قبل 8 ہفتے کا وقت دینے کی مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
آج کی سماعت میں عدالت نے ہندو فریق کی طرف سے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی درخواست پر مسلم فریق کو 29 ستمبر تک اپنے اعتراضات داخل کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا۔
ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین نے کہا کہ وہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کرنے کے لیے درخواست دائر کر رہے ہیں۔ عدالت نے مسجد کمیٹی کی طرف سے اگلی سماعت کی تیاری کے لیے مانگے گئے 8 ہفتوں کے وقت کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے مقدمے کی اگلی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کی۔
یاد رہے کہ پانچ ہندو خواتین نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مسجد میں عبادت کی درخواست کی تھی کہ اسے ہندو مندر کے مقام پر بنایا گیا ہے۔ ہندوو¿ں نے وضو کے پانی کے ٹینک میں شیولنگ کی موجودگی کا دعویٰ بھی کیا۔ تاہم مسلمانوں نے ہندﺅںکا دعویٰ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔