بھارت

نئی دلی:بھارتی پولیس کا کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہو کر کارکنوں پر تشدد

نئی دلی 16 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے کہاہے کہ پولیس نے دارلحکومت نئی دلی میںپارٹی ہیڈ کوارٹر میں زبردستی داخل ہو کر کارکنوںکو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی کارکنوں نے تیسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کانگریس لیڈران نے کہاہے کہ دلی پولیس نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہو کرکارکنوں پر تشدد کیا ہے ۔کانگریس کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار پارٹی ہیڈ کوارٹر ز میں داخل ہونے کیلئے مظاہرین کو دھکے دے رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر رندیپ سرجے والا نے صحافیوںکو بتایا ہے کہ دلی پولیس، بی جے پی اور مودی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے جو غنڈہ گردی کی ہر حد کو پار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی ایما پر پولیس دروازے توڑ کر کانگریس ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئی اورپارٹی لیڈروں اور کارکنوںپر تشدد کیا۔انہوں نے کہاکہ اب لگتا ہے بھارت میں جمہوریت دم توڑ چکی ہے ، آئین کو بلڈوزر تلے روند دیا گیا ہے اور صرف ظلم کا راج باقی ہے۔سرجے والا نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف راہل گاندھی کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button