بھارت

رام نومی کے موقع پر تشدد کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی اور دیگر تنظیمیں ذمہ دار ہیں،ممتا بنرجی

کولکتہ01 اپریل (کے ایم ایس)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ رام نومی تہوار کے موقع پر تشدد کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی اور دائین بازو کی دیگر تنظیمیں ذمہ دار ہیں۔
ممتا بنر جی نے بنگالی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے صنعتی شہر ہوڑہ میں تشدد کے پیچھے بی جے پی ، بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کا ہاتھ تھا۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت ان تمام لوگوں کی مدد کرے گی جن کی املاک کوتباہ کیا گیا اورتشددمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ تشدد میں مسلمانوںکا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button