میری تقریر سے اڈانی کے بارے میں الفاظ کیوں ہٹائے گئے، راہول کا میڈیا سے سوال
نئی دلی09فروری(کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے میڈیا سے سوال کیا ہے کہ اس نے میرے بھارتی بزنس ٹائیکون اڈانی کے بارے میں کہے گئے الطاظ کی کوریج کیوں نہیں کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی بدھ کے روز جیسے ہی اپنی گاڑی سے اتر کر پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخل ہونے کے لیے بڑھے تو انہوں نے وہاں کھڑے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف دیکھا اور کہا کہ میرے الفاظ کیوں ہٹائے گئے ۔
رپورٹر ان سے سوال کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کئی بار یہی بات دہرائی کہ میرے الفاظ کیوں ہٹائے گئے۔ راہول گاندھی نے منگل کے روز لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت اور اڈانی گروپ کے درمیان مبینہ تعلقات پر تنقید کی تھی ۔ راہول کے کچھ حصوں کو پارلیمنٹ کارروائی سے بھی ہذف کیا گیا جن پر انہوں نے کہا کہ ایوان کو جمہوریت کو تباہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔
راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ جب مودی 2014میں وزیر اعظم بنے تو اصلی جادو شروع ہوگیا ،2014میں دولت کے معاملے میں اڈانی 609ویں نمبر پر تھے لیکن چند برس میں ہی وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔