مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے محاصروں ، چھاپوں کی وجہ سے طلباءکی کارکردگی بری طرح متاثر

سرینگر22 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مسلسل محاصر وں اور تلاشی کی کارروائیوں کے باعث طلباءکی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) نے بھارتی نیشنل اچیومنٹ سروے (این اے ایس ) کے ذریعے 2021 میں کرائے گئے ایک جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباکی اوسط کارکردگی میں اس سروے کے مقابلے میں کمی آئی ہے جو 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔
این سی ای آر ٹی نے کہا کہ 2017 کے سروے کے مقابلے میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں تیسری ، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباءکی اوسط کارکردگی میں کمی آئی ہے۔این سی ای آر ٹی کی طرف سے2021کے تشخیصی سروے میں کہا گیا کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے پرائمری کلاس کے طلباءکو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ایک ہی کلاس کے طلباءکے درمیان سیکھنے کی سطح میں فرق بڑھ گیا ہے اور 57 فیصد طلبانے 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button