مقبوضہ جموں و کشمیر

چندی گڑھ:کانفرنس کے مقررین کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

WhatsApp Image 2022-12-11 at 6.17.34 PMچندی گڑھ11دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںسے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ روز”انسانی حقوق کے عالمی دن “ کے موقع پر منعقدہ سیمینار میںانسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ وکلا، دانشوروں اور طلباءکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کی نمائندگی یونائڈ پیس الائنس کے چیرمین میر شاہد سلیم نے کی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے تمام بنیادی حقوق کو ماپال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کو نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوںمیں بے تحاشااضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت محکوم کشمیریوں کے حقوق اور قدرتی وسائل پر مسلسل ڈاکہ ڈال رہا ہے اور اسکے اوچھے ہتھکنڈوں کیوجہ سے انکی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔۔ سمینار میں متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں سیاسی نظر بندوں کی جیلوں سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button